ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع میں قومی شاہراہ 66کا تعمیر ی کام کب مکمل ہوگا؟:  کام باقی رہتے افتتاح کئے جانے پر مرکزی وزیر کے خلاف عوام کا عدم اطمینان

اترکنڑا ضلع میں قومی شاہراہ 66کا تعمیر ی کام کب مکمل ہوگا؟:  کام باقی رہتے افتتاح کئے جانے پر مرکزی وزیر کے خلاف عوام کا عدم اطمینان

Sat, 26 Dec 2020 19:28:26    S.O. News Service

کاروار :26؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع سے گزرنے والی قومی شاہراہ 66کو فورلین میں منتقل کرنےکا تعمیری کام گزشتہ 6برسوں سے جاری ہے۔ ابھی کافی کام باقی رہتے مرکزی وزیر نتین گڈکری نےجلدی میں شاہراہ عوام کے لئے افتتاح بھی کردیا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ جو بھی کام باقی ہے اس کو جلد ازجلد مکمل کریں۔

بھٹکل تعلقہ کے بیلکے سرحد سے کاروار کے ماجالی کی سرحد تک قومی شاہراہ کو فورلین میں منتقل کرنے کا تعمیری کام جاری ہے۔ قریب 130کلومیٹر لمبی شاہراہ کی تعمیر کاکام 2014میں شروع ہواتھا جو ابھی تک نامکمل ہے۔ کاروار۔ انکولہ کے درمیان سرنگ، برج کا کام ابھی چل رہاہے، جس کے نتیجےمیں شاہراہ سے گزرنے والی سواریوں کو کافی دقت کا سامناہے اور شاہراہ کی ٹھیکدار کمپنی آئی آر بی پر ملامت کرتے رہتےہیں۔

ادھورا کام :شاہراہ کے تعمیری کام کے چلتے کئی ایک جگہوں پر  غیر سائنٹفک گھماؤ  سے ہونے والے حادثات میں جانوں کا نقصان بھی ہورہاہے۔85فی صد تعمیر ی کام پورا ہونے پر مرکزی وزیر نتین گڈکری نے آن لائن کے ذریعے شاہراہ کا افتتاح کئے جانے پر عوام عدم اطمینانی کا اظہار کررہے ہیں۔

کنداپور  کی سرحد سے ماجالی سرحد تک کل 187کلومیٹر لمبی قومی شاہراہ 66فورلین کا کام جاری ہے جس کی لاگت2639کروڑ روپئے ہے بتایا جارہا ہے کہ اس میں سے اب تک 141کلومیٹر  کا کام مکمل ہو چکا ہے مگر  کافی کام باقی ہے جب کہ ٹھیکدار کمپنی کو کام کی تکمیل کے لئے دی گئی مہلت ختم ہوئے دو برس  ہوچکے ہیں۔ اب جب کہ کام کے تکمیل تک پہنچنے  کا اعلان کیاگیا ہے تو ٹھیکیدار کمپنی کو چاہئے کہ کم ازکم اس اعلان  کی لاج رکھتے  ہوئے جلد سے جلد کام مکمل کرے۔ 

اس سلسلےمیں اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ آئی آر بی کمپنی کو مزید ایک سال کی مہلت  دی گئی ہے، چونکہ تعمیری کام کافی تیز رفتاری سے چل رہاہے جس کودیکھتے ہوئے کہاجاسکتاہے کہ اگلے تین چار مہینوں میں یہ کام تکمیل کو پہنچے گا۔


Share: